پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں جس کے بعد صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر بعض طلبہ کی خوشی دیدنی تھی، جبکہ کچھ طلبہ دل میں مزید چھٹیوں کا ارمان لیے یہ کہتے نظر آئے کے کہ گرمیوں کی چھٹیاں زیادہ ہونی چاہئیں کیونکہ گرمی زیادہ ہونے سے سکول آنا مشکل ہوتا ہے۔