لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے قائم کمیٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چئیرمین کو شامل نہیں کیا گیا۔ وائس چانسلر کی تعیناتی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے امیداوروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ آئین کے تحت شفافیت کے اصولوں کی نفی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت وائس چانسلر کی تعیناتی کے طریقہ کار کو شفاف بنانے اور پی ایچ ڈی رکھنے والے امیدواروں کو نظر انداز کرنے سے روکنے کے بھی احکامات صادر کرے۔ عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔ عدالت نے وفاق، صوبائی حکومت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔