لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سترہ اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کی سماعت سے قبل اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعدمسلسل عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو توہین عدالت ہے۔، فریق بنائے گئے اراکین پارلیمنٹ عدلیہ مخالف بیان بازی کے ذریعے آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی کیلئے چئیرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے رجوع کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، عدالت سے استدعا ہے کہ سترہ پارلیمنٹیرینز کی نااہلی کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،درخواست میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزرا سمیت دیگر وزرا اور رہنماؤں کے نام شامل کیےگئے ہیں۔