مال روڈ تاجر تنظیم نے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی

مال روڈ تاجر تنظیم نے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ طاہرالقادری نے سولہ اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ عدالتی حکم کے تحت مال روڈ پر جلسہ، جلوس اورریلی نہیں نکالی جا سکتی۔ عدالتی حکم پر ضلعی انتطامیہ نے مال روڈ پر دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کر رکھی ہے۔ جبکہ ناصر باغ اور عتیق سٹیڈیم کو جلسے، جلوسوں کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مال روڈ پر دھرنے سے دہشتگردی کا واقعہ پیش آسکتا ہے جبکہ مارکیٹوں کی بندش سے کاروبار زندگی تباہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنے سے روکا جائے اور حکومت کو مال روڈ پر احتجاج کیخلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں