کراچی میں نجی یونیورسٹی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب
کراچی میں نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے معیار تعلیم میں اضافے کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ متعارف کرائی ہے، بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے، نجی شعبے کی شراکت سے سندھ میں معیار تعلیم بہتر ہوا ہے،، انہوں نے اعتراف کیا کہ سندھ حکومت شعبہ تعلیم میں بڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکی، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل تعلیم میں ہے، اعلی معیار کی تعلیم فراہم کر دیں تو ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا، شعبہ تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ ایلیمنٹری میں ہے۔ ہم بہتری کے راستے پر چل پڑے ہیں۔ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم دی جائے۔