اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی تصاویر اور آراء کو غلط انداز میں پیش کرنے سے روکنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی
سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف اراکین اسمبلی بھی بول پڑے۔ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تصاویر اور آراء کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جس سے اراکین اسمبلی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے ویب اکاؤنٹس اور ویب سائٹس بند کی جائیں۔