محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری کی جانب سے 15سے19تک ہفتہ صحت منایا جار ہا ہے
محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری کی جانب سے 15سے19تک ہفتہ صحت منایا جار ہا ہے۔ لاہور کے میاں میرہسپتال میں لگائےگئے کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جن میںبلڈ پریشر ، ملیریا ، ٹی بی، شوگر، ہیپاٹائٹس بی، سی اوردیگر ٹیسٹ شامل ہیں۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے وزیر خواجہ عمران نذیرکا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا وژن ہےکہ ہرشہری کوعلاج اس کےگھر پرپہنچے۔ ہمارےملک کےتقریبا آدھے بچےغذائی قلت کاشکار ہں۔ اس پورے ہفتے سے 1کروڑسےزائدبچوں کوفائدہ ہوگا۔ 50 لاکھ سےزائدحاملہ خواتین بھی اس سے مستفید ہوں گی