سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نیب فرار کی کوشش کر رہا ہے: ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری

اپنے ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نیب نے دس روز میں حدیبیہ کیس کا ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، نیب سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود فرار کی راہ تلاش کر رہا ہے، کارروائی میں تاخیر قوم کی تشویش کی وجہ بن رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ریفرنس دائر ہونے سے پہلےشریف برادران ضمانت کروانے یا گرفتاری دینے کے پابند ہیں، سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں چار ستمبر ریفرنس دائر کرنے کی حتمی تاریخ ہے، چیئرمین نیب کے بارے میں پانامہ بنچ کی رائے واضح اور غیر مبہم ہے، نیب اور اداروں کے پاس قانون کے یکساں نفاذ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، قوم ریفرنسز کے حوالے سے کسی قسم کی چالاکی گوارا نہیں کرے گی، کسی بھی قسم کی سازش ہوئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے