نیب نے کرپشن کیسز میں متعدد انکوائریاں اور تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمرزمان چوہدری کی صدارت میں ہوا،،جس میں تین کرپشن کیسزکی تحقیقات کی باقاعدہ منظوری دی گئی ،،جن میں فاٹا میں بائیس کلو میٹر طویل سڑک کے فنڈز میں مبینہ خورد برد،،ادارہ ترقیات گلیات میں غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور نجی فون کمپنی کی جانب سے پی ٹی اے کو اکیس ارب روپے کی عدم ادائیگی کے معاملات شامل ہیں،،ایگزیکٹو بورڈ نے اکیس نئی انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے،،جن میں وزارت داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، اور دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر کامران مجاہد کے خلاف انکوائریاں بھی شامل ہیں،،ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ریفرنسز دائر کرنے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا،،جب کہ ان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کافیصلہ نہیں کیا جاسکا