مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی پراوہ نہ کرتے ہوئے نہتے بہادر کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا

Aug 15, 2018 | 00:01

مقبوضہ کشمیر نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کردیا، کشمیری طلبا نے وادی میں یوم آزادی کے موقع پر ریلیاں نکالی، بھارتی فوج سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرادیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا، ضلع اسلام آباد میں کرفیو جیسی پابندیوں کے نفاذ اور تمام پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، کشمیری نوجوان پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے، کشمیری طلبا مارچ کرتے ہوئے زرپورہ کے علاقے سے بھی گزرے، زرپورہ سابق کٹھی پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا آبائی علاقہ ہے، سری نگر، پلواما اور دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور پاکستانی قومی ترانہ پڑھا گیا،حریت رہنمائوں نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی عوام کو مبارک باد کا پیغام بھی دیا، سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پاکستان کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے سفارتی اور سیاسی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پندرہ اگست کو بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، جس کے باعث وادی میں مکمل ہڑتال کی کال بھی دے دی گئی ہے، ہڑتال کی کال حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے قابض فوج نے وادی میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سماں ہے۔

مزیدخبریں