بلوچستان عوامی پارٹی نے سپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا،

Aug 15, 2018 | 00:29

بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا زبیدہ جلال کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بی اے پی کی رہنما روبینہ عرفان، سردار اسرار ترین، احسان ریکی اور خالد مگسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی تحریک انصاف کے رویہ سے مایوس ہوگئی۔ مشاورتی اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا، تاہم تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بی اے پی کے جام کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور بی اے پی کی حمایت لینے میں کامیاب ہوگئے، بی اے پی نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیا جائےگا۔

مزیدخبریں