بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
سنیل گواسکر کے بعد سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے بھی عمران خان کو ناں کردی، کپیل دیو نے وزارت عظمی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی،کیپل دیو بھارتی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے، اینکر نے کپل دیو سے سوال کیا کہ آپ نے عمران خان کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا جس پر کپل دیو کا کہنا تھا کہ دعوت نامہ ٹھکرانا مناسب الفاظ نہیں تاہم وہ ذاتی مصروفیت کے باعث اس تقریب کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
کپیل دیو کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کیلئے پرامید ہیں، اور اگر وہ اس کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں تو وہ ضرور کرینگے۔تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تاہم نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں