پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ لیے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا
نئی پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرِ صدارت آج ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو جبکہ وزیراعلیٰ کا چناؤ 17 اگست بروز جمعہ ہوگا۔
نئی پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج صبح 10 بجےشروع ہوگا جس کی صدارت موجودہ اسپیکر رانا محمد اقبال کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر شپ کے لیے تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے دوست محمد مزاری کو نامزد کیا ہے تاہم وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان ابھی نہیں کیا۔
مسلم لیگ ن کی طرف سےوزارتِ اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو بطور امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ اسپیکر کے لیے گوجرانوالہ کے محمد اقبال گجر امیدوارہوں گے اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔