پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ نے آج سے باضابطہ کام شروع کر دیا

Aug 15, 2018 | 07:02

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ نے آج سے باضابطہ کام شروع کر دیا۔ جس پر صدر مملکت ممنون حسین اور اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے انجینرز اور سائنسدانوں کو یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارک باد دی،، اپنے مشترکہ بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ یہ اہم سنگ میل ملک کے 71 ویں یوم آزادی پر حاصل کیا گیا ہے،، سیٹلائٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور فعال ہونا ہمارے سپیس انجینیرز اور متعلقہ تکنیکی افراد کے اعتماد میں اضافہ کرے گا ، صدر مملکت اور وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ قدم پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ،، انھوں نے کہا کہ اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے،، پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کر دیا ہے جن کے پاس ریموٹ سنسگ سیٹلائیٹ موجود ہیں ۔

مزیدخبریں