دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں

Aug 15, 2018 | 07:43

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں۔

اس موقع پرآج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جس کی اپیل سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے۔یوم سیاہ منانے کامقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ بھارت نے طاقت کے زور پرکشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سلب کررکھاہے۔بھارتی حکام نے سکیورٹی کے نام پر وسطی ، شمالی اور جنوبی کشمیر کے تمام علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیںتاکہ کشمیری عوام بھارت کے خلاف مظاہرے نہ کرسکیں۔

مزیدخبریں