کراچی میں راشد منہاس روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو ٹکر مار دی

Aug 15, 2018 | 07:56

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق، باپ اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈرئیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈمپر کو آگ لگادیعینی شاہد کے مطابق حادثہ ڈکیتی کی واردات کے سبب پیش آیا ہے۔ میلینیم فلائی اوور پر دو ملزمان موٹر سائیکل پر فیملی سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے، اس دوران متاثرہ شخص موٹر سائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سلپ ہو گیا پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، شاہراہ فیصل پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں