اٹلی میں شدید طوفان کے باعث300 فٹ بلند پل گرنے سے35افراد ہلاک ہو گئے
اطالوی شہر گینوآ کے قریب ہائی وے کا پل گرنے سے پینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطالوی وزارت داخلہ کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پل کے گرنے سے کم از کم بیس گاڑیاں بھی نیچے جا گریں۔ جن کے ملبے میں سے دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ اٹلی اور فرانس کو ملانے والے اس پل کی بلندی تین سو فٹ ہے۔ ریسکیو اہلکار پل کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مصروف ہیں، حکام کے مطابق دو سو فائرفائٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اطالوی وزیراعظم جُوزیپے کونٹے کو فون کر کے حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئےامدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔