سندھ و خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائیگا

Aug 15, 2018 | 09:43

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب شوآف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری امیدوار ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لیے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے رابیعہ اظفر امیدوار ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی آج عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کا مقابلہ اپوزیشن کے لائق محمد خان سے ہوگا جو اسپیکر کے امیدوار ہیں۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا کے لیے محمود جان کا مقابلہ اپوزیشن کے جمشید مہمند سے ہوگا۔

مزیدخبریں