تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو معاف کردیا

Aug 15, 2018 | 09:50

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رات گئے اس شہری کے گھر پہنچے جسے انہوں نے دن دیہاڑے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام پر نوٹس لیا۔عمران علی شاہ نے شہری داود چوہان سے اپنے کیے کی معافی مانگی جس پر انہوں نے یہ کہہ پر معاف کردیا کہ 'اگر کوئی میرے گھر پر آئے تو اسے میں خالی ہاتھ واپس نہیں کرتا'۔

داود چوہان کا کہنا ہے کہ عمران علی شاہ کے مقابلے میں، میں غریب شخص ہوں اور قانونی چارہ جوئی نہیں کرسکتا اس لیے معاملہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر چھوڑتا ہوں۔

مزیدخبریں