نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خرید وفروخت سے کیا۔ حمزہ شہباز

Aug 15, 2018 | 12:08

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے۔ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ انتخابات ہوتے ہیں، عزت عوام کے دلوں میں ہوتی ہے جو کام سے ملتی ہے ،میں نے 10سال پرویز مشرف کی سختیاں برداشت کیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ،، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خرید وفروخت سے کیا، ایک شخص جس کو عدالت نے نااہل کیا وہ لوگوں کو جہاز میں لیے پھرتا تھا، گٹھ جوڑ اور مفاد کی سیاست کو لوگ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کے طول و عرض سے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کیا، سی پیک سے ترقی آئی۔ عزت کام سے ملتی ہے اور عزت عوام کے دلوں میں ہوتی ہے۔

مزیدخبریں