موجودہ حکومت ہارس ٹریڈنگ سے بنائی جارہی ہے۔ سعد رفیق

Aug 15, 2018 | 12:18

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو وفاق کی طرح پنجاب میں سادہ اکثریت نہیں ملی، پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کی جارہی ہے، پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین کو جہاز پر ڈھو ڈھو کر لایا گیا۔ نئےپاکستان کی بنیادجھوٹ پرہوگی تواس کانتیجہ کیاہوگا؟ اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو عمران خان کو دن میں تارے نظرآجائیں گے،سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر این اے 131 کی ری کاؤنٹنگ کے لیے تیار نہیں، تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی اصلیت سامنےآجاتی، نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور فریب،بہروپ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہووہ کیا نیا پاکستان ہوگا۔

 

مزیدخبریں