پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نےحلف اٹھا لیا۔

Aug 15, 2018 | 12:26

پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں انتخابات دوہزار اٹھارہ میں کامیاب اراکین صوبائی اسمبلی نے حلف لیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری اور نگران صوبائی کابینہ کے ارکان نومنتخب ارکان کو خوش آمدید کہنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں موجود رہے۔ نئی اسمبلی میں اس بار سینئر سیاستدانوں نے ایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا ان میں چوہدری پرویز الہی، حمزہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، علیم خان، میاں محمود الرشید شامل تھے۔ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزد گی جمع کرنے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں خفیہ ووٹنگ سے انتخاب ہوگا۔ تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی سپیکر جبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کیے گئے، ارکان پنجاب اسمبلی کے لئے داخلی گیٹ پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے۔

مزیدخبریں