سردار ایاز صادق نے جاتے جاتے بھی عمران خان کا نام لئے بغیر طنز کر ہی ڈالا۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے چناؤ سے پہلے ایاز صادق کا کپتان کا نام لئے بغیر طنز، کہا کہ آج کی رائے شماری خفیہ ہو گی، پیلیٹ پیپر پر مہر لگا کر کسی کو نہ دکھائی جائے۔ ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے ایک بار پھر اپنی بات دہرائی، اور ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے نام لیا تو وہ ناراض ہو جائیں گے۔
عام انتخابات میں چئیرمین تحریک انصاف اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے حلقہ این اے تریپن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران میڈیا کو دکھا کو بیلٹ پیپر پر مہر لگائی، جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن بھی لیا، کپتان کے اس عمل کے بعد انہیں معافی نامہ بھی جمع کرانا پڑا۔