ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری اور دیرپا نہیں۔ شاہ محمود قریشی
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی، جو خلیج بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہو گا۔، ایک دو روز میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ واضح ہو جائے گی۔ ہمارے ارکان کی نئے پاکستان کےلیے عمران خان سے کمٹمنٹ ہے۔
ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہیں، عمران خان شیروانی پہن کر حلف اٹھائیں گے، قائداعظم محمد علی جناح کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔۔۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا جو بھی رہنما عدالت کی کارروائی سننا چاہتے ہیں اس کی فہرست دی جانی چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں۔ ن لیگ کایہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کےفیصلےپرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔