نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کےبعد صحافیوں سےگفتگو

Aug 15, 2018 | 13:42

ایون فیلڈریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں احتساب عدالت پیش ہوئے، پیشی کے بعدصحافیوں سےغیررسمی گفتگو کے دوران اپنی صحت میں بہتری کی تصدیق کی ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔مسجد میں جا کر نماز ادا کرنے جے سوال پرنوازنواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ نماز سیل میں ہی ادا کرتےہیں،قید تنہائی کے سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بس سیل میں ہوں، آپ اسے جو بھی کہہ لیں۔مریم نواز سے ملاقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مریم سے صرف ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے۔۔

مزیدخبریں