چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی میں شناختی کارڈ لانا بھول گئے۔

Aug 15, 2018 | 13:56

اسپیکر قومی اسمبلی کے چناو کے عمل کے دوران عمران خان اپنی باری پر ووٹ ڈالنے کے لیے پہلے پولنگ ایجنٹ کے پاس پہنچے جہاں شناختی کارڈ دکھانا تھا تاہم انہوں نے شناختی کارڈ کی تلاش کے لیے اپنے کوٹ میں ہاتھ ڈالا اور شناختی کارڈ موجود نہ ہونے پر انہوں نے اسپیکر کی جانب سے اشارہ کیا۔

اس موقع پر اسپیکر نے اسپیشل کیس قرار دیتے ہوئے عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

عمران خان کو اجازت دیے جانے پر پیپلز پارٹی کے رکن قادر پٹیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'میرا شناختی کارڈ نہیں تھا، جس پر اسٹاف نےکہا کہ کارڈ لے آئیں یا دوبارہ اسمبلی کارڈ بنوا کر لائیں، جبکہ عمران خان نیازی کے پاس کارڈ نہیں تھا، لیکن انہیں اجازت دی گئی۔

مزیدخبریں