اسد قیصر کی زندگی پر ایک نظر

Aug 15, 2018 | 14:28

اسد قیصر پندرہ نومبر انیس سوے انہتر کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول صوابی سے حاصل کی اور اسکے بعد یونیورسٹی آف پشاور سے گریجو ایشن کی۔ اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا۔انیس سو چھیانوے میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ دوہزار آٹھ میں اسد قیصر کو پی ٹی آئی خیبر پی کے کا صدر بنایا گیا۔ دوہزار تیرہ میں صوابی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے صوابی سے ہی خیبر پی کے اسمبلی کی نشست بھی جیتی۔ اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔ تیس مئی دوہزار تیرہ کو اسد قیصر کو خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں انہیں صوابی کے حلقہ پی کے چوالیس سے دوبارہ کامیابی حاصل ہوئی۔ اسد قیصر نے صوابی کے حلقہ این اے اٹھارہ سے بھی کامیابی حاصل کی تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔

مزیدخبریں