تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب

Aug 15, 2018 | 14:47

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید شاہ کو شکست دی۔کل 33 ممبران نے ووٹ ڈالے، 8 ووٹ مسترد ہوئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر 176 ووٹ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے اور سید خورشید شاہ کو 146 ووٹ ملے ۔ سبکدوش ہونے والے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں خفیہ رائے شماری کے ذریعے پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سید خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں