آغاز سراج درانی سندھ اسمبلی کے دوسری بار سپیکر منتخب

Aug 15, 2018 | 15:07

پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار آغا سراج درانی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی نے ان سے حلف لیا۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی۔ سندھ اسمبلی کے کل 158 میں سے سراج درانی نے 96 ووٹ حاصل کیے، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حاوید حنیف نے 59 ووٹ حاصل کیے جبکہ 3 مسترد ہوئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری جبکہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رابیعہ اظفر میں کڑا مقابلہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں