ملک میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری

Aug 15, 2018 | 16:26

ملک میں کہیں حبس اور گرمی کا راج برقرار ہے تو کہیں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،،تاہم لاہور،سرگودھا،گوجرانوالہ، فیصل آباد ،ملتان،ڈی آئی خان،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ژوب ،قلات، میرپور خاص،راولپنڈی،اسلام آباد اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،اسلام آباد کشمیر اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، جبکہ دالبندین، نوکنڈی اور تربت گرم ترین مقامات رہے۔

مزیدخبریں