سویڈن کے مختلف شہروں میں نوجوانوں نے رات کے اندھیرے میں 100 سے زائد گاڑیاں جلادیں

Aug 15, 2018 | 16:37

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم، گوتھن برگ، اپسالہ اور فالکن برگ میں گزشتہ شب چہروں پر ماسک پہنے نوجوانوں نے کئی گاڑیاں نذر آتش کیں، گوتھن برگ شہر میں چند گھنٹوں میں 80 گاڑیاں جلائی گئیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی متعد گاڑیوں کو جلایا گیا،نقاب پوش نوجوان پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر آتش گیر مادے کے ذریعے گاڑیوں کو جلاتے رہے جبکہ بعض گاڑیوں کو پیٹرول بموں سے آگ لگائی گئی،ان نوجوانوں کی جانب سے گاڑیاں جلانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی،،،واقعے پر سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوف وین بھی پھٹ پڑے اور ریڈیو پر قوم سے خطاب میں کہا یہ واقعہ بالکل فوجی آپریشن کی طرح منظم ہے۔

مزیدخبریں