یوم آزادی پر ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد اضافہ
جہاں لوگ آزادی کا دن بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں وہیں کچھ منچلے نوجوان اس کا اظہار لاپرواہی سے درائیونگ اور ون ویلنگ کر کے بھی کرتے ہیں جس سے حادثات میں قیمتی جانیں بھی جاتی ہیں اور حادثات میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔
یوم آزادی پر ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد اضافہ ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 14اگست کو پنجاب بھر میں 1375ٹریفک حادثات رونما ہوئے، حادثات کے دوران 12 افراد جاں بحق، 498 شدید زخمی ہوئے۔ صوبہ بھر میں حادثات کے دوران 1585افراد کو ریسکیو کیا گیا، سال 2017 کے دوران یوم آزادی پر 1046ٹریفک حادثات رونما ہوئے تھے، 46فیصد حادثات تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے کے باعث پیش آئے، 32 فیصد غیر محتاط ڈرائیونگ،8فیصد حادثات غلط مڑنے کے سبب رونما ہوئے