پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے

Aug 15, 2018 | 18:37

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سبکدوش سپیکر ایاز صادق نے نئے سپیکر کے انتخاب کیلئےاراکین کو ہدایات جاری کیں، جس کے بعد خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا، ترتیب کے لحاظ سے سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام پکارا گیا، تاہم وہ موقع پر موجود نہ تھے، آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ بعد میں کاسٹ کیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے منتخب قائدین نے بھی اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا، تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اسد قیصر نے 176 اور خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کیے۔پول کیے گئے 330 میں سے 322 ووٹ منظور جبکہ 8 مسترد ہوئے۔ پولنگ کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد سردار ایاز صادق نے اسد قیصر سے سپیکر قومی اسمبلی کا حلف لیا۔

مزیدخبریں