سابق سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق جاتے جاتے آئین کی واضح خلاف ورزی کرگئے, ایازصادق نے سیکرٹری اسمبلی کے ذریعے خود ہی شیڈول جاری کردیا

Aug 15, 2018 | 23:02

آئین سے ناواقفیت یا کچھ اور معاملہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق جاتے جاتے آئین کی واضح خلاف ورزی کر گئے۔ آئین کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول نیا سپیکر قومی اسمبلی جاری کرتا ہے۔لیکن سابق سپیکر نے سیکرٹری اسمبلی کے ذریعے خود ہی شیڈول جاری کردیا۔ ایازصادق نے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول نئے سپیکر کے انتخاب سے قبل ہی تیرہ اگست کو جاری کیا تھا۔۔ آئین کی شق اکانوے کے مطابق شیڈول کا اعلان کرنے کا استحقاق نئے سپیکر کو ہے۔۔ سابق سپیکر کی پھرتیوں کی وجہ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو کاغذات نامزدگی برائے وزیراعظم پہلے ہی جمع کرانا پڑ گئے۔

مزیدخبریں