چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزارت عظمٰی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

Aug 15, 2018 | 23:45

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمٰی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کیلئے تجویزکنندہ شیخ رشید اور تائید کنندہ فخرامام ہیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کی تحریک پیش کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کیلئے انتخاب سترہ اگست کو ہوگا، عمران خان کا مقابلہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہبازشریف سے ہوگا، متوقع وزیراعظم عمران خان اٹھارہ اگست کو حلف اٹھائیں گے

مزیدخبریں