پاکستان ہر فورم پر کشمیر کی بات کرے گا:فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(24 نیوز)وزیر اعظم کی معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کی بات کرے گا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ بھارت کو مجبور کیا جاسکے تا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کا جاسکے۔