پاکستان بھر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے

اسلام آباد: مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے خلاف آج پاکستانی اور کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ یوم سیاہ کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اور وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ڈسپلے تصویر سیاہ کردی گئی ہیں