آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جا رہا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو اور مواصلاتی نظام بند ہے، آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پہلے سے موجود بھارتی فوج کی موجودگی میں مزید اضافہ کر دیا گیا، مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔