'سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی بڑی سفارتی کامیابی پر بھارت پریشان ہے'
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے پر پریشان ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، روسی ہم منصب سے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، روسی ہم منصب کو تفصیل سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا، روس سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرے۔