پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ خون کا نہیں روح کا رشتہ ہے، اس وقت کشمیری مشکل میں ہیں ,بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے:مشعال ملک
یوم سیاہ کے موقع پرچیئر کراسنگ مال روڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ خون کا نہیں روح کا رشتہ ہے اس وقت کشمیری مشکل میں ہیں ہمیں پاکستان کی بہت ضرورت ہے، بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے، اللہ ہماری مدد کرے گا، یہ معجزہ سب دیکھیں گے ۔ لاہور ریلی سے خطاب میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ خون کا نہیں ہے یہ روح کا رشتہ ہے ,یہ روحوں کی طاقت ہے جو اللہ تعالیٰ دیتا ہے ، ہمیں کوئی ووٹ نہیں چاہیے , ہمیں کوئی کچھ نہیں چاہیے, ہمیں کوئی اور لالچ نہیں ہے ,ہمیں آواز چاہیے اگر پاکستان کا بچہ بچہ، نوجوان اور بزرگ چاہتا ہے کہ اس خطے کے اندر امن ہو تو کشمیریوں کی آواز بنو۔12 دن ہوگئے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھوکے ، پیاسے ہیں, بچے بھوک سے مررہے ہیں, ان کو دودھ نہیں مل رہا ,ایسا 2010 اور 2012 میں میں نے خود دیکھا ،برہان الدین وانی کی شہادت کے موقع پر ہسپتالوں میں دوائیاں نہ تھیں, ہندوستان کی آرمی دہشت گرد اور قاتل ہے ، اب کشمیر پر قبضہ کرنے پورا ہندوستان آگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طاقت ہمیں بچائے گی آپ وہ معجزہ دیکھیں گے انشاء اللہ کشمیریوں کو ضرور آزادی ملے گی ۔ پا کستان کا بچہ بچہ اپنی بہن سے وعدہ کرے کہ وہ کشمیریوں کا ساتھ دے گا ۔ اگر آپ کو پاکستان سے پیار ہے تو کشمیریوں سے زیادہ پیار کرو ,یہ خون کا نہیں روح کا رشتہ ہے۔