چیئرمین ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت
فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین محمدجاویدغنی نے تمام فیلڈافسروں کوٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی تیزکرنے اورجعلی اوردھوکہ دہی پرمبنی انوائسز کی روک تھام کے لئے موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین نے واضح کیاکہ جعلی انوائسز اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے کارروائی کی جائے گی۔