چترال: گلیشیئر پھٹ گیا، ندی نالوں میں سیلاب، لڑکی جاں بحق
خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں علاقے اپر یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پھٹ گیا۔ چترال کے ڈی سی شاہ سعود کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب آگیا ہے، جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔ ڈی سی چترال نے بتایا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش سیلابی ریلے سے نکال لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں کئی مکانات بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے، 5 مکانات دب گئے، جبکہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے ہیں۔