فیصل آباد ، وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی
فیصل آباد میں وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رجانہ سے سمندری آتے ہوئے موٹروے پر ڈرائیو رکی تیز رفتاری سے وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے، ریسکیو نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے نتیجہ میں وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔