توشہ خانہ کیس: آصف علی زرداری کا احتساب عدالت پیش ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں 17 اگست کو توشہ خانہ کیس میں سماعت ہوگی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،فریال تالپور کل کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔پیپلزپارٹی کا آصف علی زرداری کی پیشی پر بھرپور شو آف پاور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی ارکان پارلیمان اور پیپلز لائرز فورم کے ارکان کو 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔