وزیراعظم کا سندھ میں پارٹی عہدیداران، کارکنان کو متحرک کرنیکا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی سندھ روانہ ہوگئے، وزیراعظم کے خصوصی کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی سندھ کا 5 روزہ دورہ کریں گے، وہ آج رات سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، عامر کیانی لاڑکانہ، حیدرآباد میں پارٹی ورکرز، عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔