طالبان کی حکومت کو ایک سال پورا ہونے پر آج افغانستان میں عام تعطیل
امریکا نے گزشتہ سال 15 اگست کو 20 برس کے بعد افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلا کر چھوڑا، تو طالبان نے سارے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا۔آج اس بات کو ایک سال مکمل ہوجانے کے بعد افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال بھی مکمل ہوگیا۔طالبان کی حکومت کو ایک سال پورا ہونے پر افغانستان نے پیر 15 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں افغان حکومت نے کہا ہے کہ ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو پورے افغانستان میں عام تعطیل ہوگی۔ حکام نے ابھی تک ایک سال مکمل ہونے کی سالگرہ کے موقع پر کسی سرکاری تقریبات کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ٹی وی پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔