کراچی والوں کیلئے بجلی نایاب، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ 14گھنٹوں تک کردی
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے14گھنٹوں تک پہنچ گیا۔شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہر 3 گھنٹوں بعد تین سے ساڑھےتین گھنٹے بجلی معطل کی جارہی ہے جب کہ رات کے وقت بھی تین سے 4 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے، اس کے علاوہ علی الصبح 6 سے 7 بجے کے درمیان بھی ایک گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے۔