الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دی تھی۔اور اب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔