گیس اور بجلی کے بعد پانی کے بلوں میں بھی اضافے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق چھوٹے صارفین کے لیے پانی کے بلوں میں 100 روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ پوش علاقوں کے ٹیرف میں رقبے کے لحاظ سے اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ واسا جلد بورڈ سے منظوری کے بعد نئے ٹیرف اطلاق کرے گا۔ وائس چیئرمین واسا نعیم الحق کے مطابق محکمے کو اس وقت خسارے کا سامنا ہے جس کو کم کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔