ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،2ایکسائز اہلکار شہید ،ہوٹل مالک زخمی

Aug 15, 2025 | 12:39

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا  کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں